لا ہور ( شوبز ڈیسک )گلوکار عاطف اسلم نے اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کے مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوانی ہے تو عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کیساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا کیونکہ میں آپ کیساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔ عاطف اسلم نے مزید کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری پوری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور گاڑی پر لکھا ہوا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے ۔ عاطف اسلم کا یہ واقعہ سن کر شو کے میزبان واسع چوہدری، شو میں موجود گلوکارہ آئمہ بیگ اور دیگر شرکا حیران رہ گئے ۔