ملتان(سیف الرحمٰن سے )تعلیمی بورڈ ملتان میں پڑے کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپ خراب ہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے ،4 ہزارسے زائدان لیپ ٹاپ کی بیٹریاں پڑے پڑے ناکارہ ہونے لگیں ہیں ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ سکیم کے تحت دیئے جانیوالے 4ہزار سے زائدلیپ ٹاپ گزشتہ 3سال سے ثانوی واعلیٰتعلیمی بورڈ ملتان میں خراب ہونے لگے ہیں،جن کی بیٹریاں بھی ناکارہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعثکروڑوں مالیت کے ان لیپ ٹاپ پر کرپٹ مافیا نے بھی نظریں جما ئی ہوئی ہیں جو ان کو کوڑوں کے بھائو خرید کر ہزاروں میں فروخت کرنے کے خواہشمند ہیں،واضح رہے کہ 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جاتے ہیں،ادھرچیئرمین تعلیمی بورڈملتان کستوراجی شاہ نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیپ ٹاپ ان طلبائوطالبات کے ہیں جنہوں نے میٹرک امتحانات کی آن لائن رجسٹریشن کے دوران غلط ب فارم کا اندراج کیا تھا ، تاہم اس حوالے سے انکوائری مکمل کرنے کے بعد حکام کو آگاہ کردیا ہے جیسے ہی ہدایت ملتی ہے فوری تقسیم کردیئے جائینگے ۔