لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈآسکر دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کی تقریب بھی ہر سال کی طرح منعقد کی جائے گی۔کورونا کی وبا کے باعث خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر آسکر ایوارڈز کی تقریب کو شاید ورچوئل منعقد کیا جائے گا، کیوں کہ تقریب کو وبا کی وجہ سے 2 ماہ بعد منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔موشن پکچرز اور اے بی سی نیٹ ورک نے تصدیق کی تھی کہ کورونا کی وجہ سے آسکر 2021 کی تقریب فروری کے بجائے اپریل میں منعقد کی جائے گی۔تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایوارڈ تقریب کو بیماری کے باعث مؤخر کیا گیا۔