کوئٹہ (کرائم رپورٹر) تربت کے علاقے تمپ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے تربت کے نواحی علاقے تمپ میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جہاں ایک مکان میں چھپے شرپسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا مزید کارروائی جاری ہے ۔