تھرپارکر (نامہ نگار) تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول ہسپتا ل میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 3 بچوں کی ہلاکتوں کے بعدرواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 42 جبکہ رواں سال 172 تک پہنچ گئی ہے ، سول ہسپتا ل مٹھی میں دم توڑنے والے بچوں میں 4 سالہ راج بائی، 8 ماہ کی جمنا جبکہ 3 ماہ کا صدام جن جھی شامل ہے ، ہسپتا ل ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں ابھی بھی62 بچے زیر علاج ہیں، ایم ایس سول ہسپتال مٹھی ڈاکٹر چمن شرما کا کہناہے ادوایات کے بارے میں گورنمنٹ سندھ کو تحریری طور پر لکھ کر بھیجا ہے ، ادویات کے ٹینڈر ہوگئے ہیں جلد ادوایات کا بحران ختم ہوجائیگا ، بچوں کا علاج بہتر ہورہاہے ہسپتال میں جو ادوایات موجود ہیں وہ مریضوں کو دی جاتی ہے ۔