لاہور(کلچرل رپورٹر ) صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کی صدارت میں ثقافتی اداروں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پلاک کی ڈی جی ثمن رائے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان،ڈائریکٹرپکارابرار احمد،ڈائریکٹر ڈی جی پی آرمحمد طاہر ودیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ اور آئندہ منعقد ہونے والے ثقافتی پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ صوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے تحت پہلے مرحلے میں صوبہ بھر میں خصوصی ثقافتی تقریبات منعقد کئی جائیں گی جس کامیگا شو لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں منعقد ہوگا۔