نیو یارک (شوبز دیسک) کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی بہن، گلوکارہ جینٹ جیکسن اپنی نئی دستاویزی فلم میں بھائی کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے ۔اس ٹریلر میں گلوکارہ اپنی فیملی اور انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات بشمول ماریہ کیری اور سیموئیل ایل جیکسن کے ساتھ اپنے ناقابل یقین کیریئر اور زندگی پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اْنہیں اس ویڈیو میں اپنے آنجہانی بھائی، گلوکار مائیکل جیکسن کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔اْنہوں نے اس دستاویزی فلم میں بھائی مائیکل جیکسن سے متعلق مشہور تنازعات پر بھی بات کی ہے ۔