لاہور ،راولپنڈی(رپورٹر92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنماؤں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی ، عون چودھری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی اس ملاقات میں شریک تھے ۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے بھی ملاقات کی ۔ راجہ راشد حفیظ نے قومی سیاست میں چودھری شجاعت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انکی صحتیابی کی دعا کی ۔