لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے اداکارہ ثناء کو اپنے نئے پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کا عندیہ دے تے ہوئے کہا ہے کہ میری اداکارہ ثناء سے کیمسٹری بڑی ملتی ہے ، میں نے جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں ان میں زیادہ تر میں ثناء نے کام کیا ہے ۔ثناء فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکار ہ ہیں اور ان میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ثناء اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ جلد گھل مل جاتی ہے اور کبھی بھی سینئرز ہونے کا احساس نہیں دلایا۔