پشاور(سٹاف رپورٹر) ججز کی گرمیوں کی2 ماہ کی چھٹیوں کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔چھٹیوں کے خلاف رٹ پٹیشن ایڈووکیٹ خورشید نے دائر کی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی اور سرکاری محکمے کو گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دی جاتیں۔ عدالت عظمیٰ کے ججز دو ماہ کی چھٹیوں پر جانے سے فوری انصاف کا نعرہ دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے ۔ رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ زیر التوا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کو ختم کیا جائے ۔رٹ میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ملک بھر کی ماتحت عدالتوں میں ہفتے کے دن بھی عدالتی کارروائی جاری رکھی جائے ۔