لاہور ( سپیشل رپورٹر ) شہر بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتارکرلیے ۔ بتایا گیاہے کہ ساندہ پولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کرکے 5کلو سے زائد چرس اور50گرام آئس پاؤڈر برآمد کرلیا ۔چوکی غالب مارکیٹ پولیس نے شفیع اﷲ اسلحہ فروش کو گرفتارکر کے 1 پسٹل برآمد کرلیا ۔ شاد باغ پولیس نے 5جواری پکڑ لئے ۔ا نویسٹی گیشن اسلام پورہ نے نقب زن گینگ کے 2ملزمان محسن اور عفان گرفتار کرکے 16لاکھ نقدی،9عدد چیک،دیگر قیمتی اشیا برآمد کرلی گئی۔ ڈولفن و پیر و فورس نے ہربنس پورہ کے علاقے سے 5 جیب تراش گرفتارکرکے 27 موبائل فونز و نقدی ،شاہدرہ اور گلبر گ سے 2 سنیچرز گرفتار کرکے موبائل فونز و نقدی برآمد کرلی گئی ۔پتنگ بازی ایکٹ اور آتش بازی پر 5 ملزم، نشتر کالونی سر ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار اسلحہ برآمد کیا گیا ۔