کراچی(سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ)محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک میں ہرقسم کے مذہبی اجتماعات، جلسے ، جلوس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران کسی قسم کے مذہبی اجتماعات مجالس اور جلوس نکالنے پرپابندی ہوگی مذہبی تقریبات مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اسی طرح 21 رمضان المبارک کوحضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پرجلوس اورمجالس پربھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مذہبی سرگرمیوں پر23 اپریل کے ایس پیز لاگو ہونگے جس کے تحت کسی قسم کے مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی ۔