پشاور(92نیوز)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ اقوام عالم میں پاکستان کا معیار بلند ہوتا جارہاہے ،دیگرممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اورمعیشت مستحکم ہورہی ہے جوبھارت کوہضم نہیں ہورہا،ترقی کرتاپاکستان سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کیلئے وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پرامن قوم ہیں کسی صورت جنگ کے حامی نہیں لیکن اگر بھارت نے للکارا تو اسے ناکوں چنے چبوادینگے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی میں تیسری ڈی سی سپورٹس گالاکے افتتاحی تقریب کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے اس خطے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاہے مگراب انشاء اﷲ ان تمام محرومیوں کاحقیقی معنوں میں ازالہ ہوگا،قوم کووہ نیاپاکستان دیں گے ۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے ڈی سی سپورٹس گالامیں حصہ لینے والے ہرٹیم کوپچاس پچاس ہزارروپے ،فٹ بالز،بلے سمیت دیگر کھیلوں کاسامان دینے کااعلان کیا جبکہ چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے سپورٹس کمپلیکس کیلئے ایک کروڑاوراپنے جیب سے 10 لاکھ روپے سپورٹس گالا کے ٹیمزمیں تقسیم کرنے کااعلان کیا۔