لاہور(سپیشل رپورٹر)انوسٹی گیشن پولیس نے جوہر ٹاون سے شہری کو اغوا کرکے 25لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، اغوا کاروں میں اعلی عہدوں پر تعینات افسروں کے دو گن مین ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نصیر کے جواں سالہ بیٹے شاہد نصیر کو پولیس وردیوں میں ملبوس اہلکاروں نے 18 J جوہر ٹاون سے اغوا کیا تھا، ان سے 25 لاکھ تاوان کا مطالبہ کر دیا گیا، انہوں نے اغوا کاروں کے بتائے گئے بنک اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کر کے بیٹے کو بازیاب کرایا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تو وہ حقیقت میں پولیس اہلکار نکلے ، ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ، اغوا کا مقدمہ تھانہ نواب ٹائون میں درج ہوا تھا۔