پشاور (92نیوز رپورٹ )جمعیت علمائے اسلام (ف)کو ایک اور دھچکا،سابق صوبائی وزیر ابرار تنولی نے جے یوآئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا، ابر ار تنولی نے کہا کہ ابھی کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔وقت آنے پر ورکرز کی مشاورت سے دوسر ی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔ جے یو آئی (ف)کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے سانحہ مچھ پر حکومت کو سہولت فراہم کی، اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہائے ، پی ڈی ایم اپنی حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی ناکامی کا ازالہ چاہتی تھی، پی ڈی ایم قیادت کی وجہ سے لواحقین نے اپنے موقف میں نرمی کی، لواحقین صوبائی حکومت کی برطرفی کے مطالبے سے بھی دستبردار ہوئے ، اپوزیشن ضمنی اور سینٹ انتخابات میں سہولت کار بن گئی ، آزادی مارچ میں دو بڑی جماعتوں نے جے یو آئی کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ سربراہی اجلاس میں بلاول نے تمام جماعتوں کو اپنا فیصلہ ماننے پر مجبور کیا۔