پشاور(سٹا ف رپورٹر)جمعیت علما ئے اسلام کے صو با ئی نا ئب امیر مفتی کفا یت اﷲ نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں حکومت چلانے کی اہلیت نہیں حکومت نے سودن میں جعلی تبدیلی،جھوٹ اور یو ٹر ن کو فروغ دیا ہے ، ملک میں بے چینی کی فضا ئپھیلی ہو ئی ہے مولانا سمیع الحق اور ایس پی طا ہر داوڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے پاک بھارت بارڈرکھولنے کا اصل مقصد وہاں پر ایک قاد یا نی قبیلے کے لئے راہ ہموارکرناہے ، جمعیت علما ئے اسلام کی جانب سے حکومت کی اسلام مخا لف سر گر میوں کے خلاف27 جنوری سے جنوبی اضلاع سمیت قبا ئلی علاقوں کے دس لا کھ افرادپرمشتمل ملین مار چ شروع کررہے ہیں۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان ، مولانا نسیم الحق مدنی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جعلی حکومت کی وجہ سے آئے روزمسائل بڑھ رہے ہیں حکومت نے عوامی مسائل حل کر نے کی بجائے انتقامی سیاست شروع کردی ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں بے تخاشہ اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان سارے مسائل کے حوالے سے حکومت کے خلاف 27جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان سے لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔