لاہور(کلچرل رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تُرک فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے تُرک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا ہے ۔حدیقہ کیانی اور تُرک فنکاروں کا یہ گانا تین مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اُردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈ ہے ۔گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے ۔ حدیقہ کیانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری میں گانے کا لنک شیئر کیا ہے ۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں اپنے ترک بھائیوں اوربہنوں کی مدد سے اہل کشمیرکے لئے اپنی آوازاٹھانے کا موقع ملنے پرشکرگزارہوں۔ انشائاللہ جلد دنیا ایک آزاد اور پرامن کشمیرکی حمایت کرے گی۔