لاہور(نمائندہ خصوصی سے )حضرت با با موج دریا بخاریؒ کے 458ویں سالانہ عرس مبارک اور حضرت سید عبدالرزاق ؒ المعروف بابا شاہ چراغ کے سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات آپ کے آستانہ واقع لاہور میں شروع ہو گئیں۔ صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضابخای کے ہمراہ دونوں مزارا ت پر بعد نماز ظہر رسم چادر چادرپو شی سے عرس تقریبات کا افتتاح کیا۔اس موقع پر زونل ناظم اوقاف لاہور ،منیجر اوقاف سرکل نمبر2لاہور سمیت دیگر زائرین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔عرس تقریبات کے افتتاح کے بعد ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔دونوں بزرگان دین ؒ کے عرس کی تقریبات کل تک جاری رہیں گی۔