ملتان ( خبرنگار)خلیفہ دوم سیّدناحضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے ،کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اس موقع پر ممتاز علماء کرام و مقررین خطاب کرتے ہوئے حضرت عمر فاروق ؓ کی حیات مبارکہ ، اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔