لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ،حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر مداحوں کو اس خوشخبری کی اطلاع دی۔حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے ۔اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اﷲ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے ، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔