لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارآغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ تعلق کی وضاحت کردی انہوں نے اپنے اور حنا الطاف کے ساتھ تعلق کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیاآغا علی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’حنا ایک بہت اچھی لڑکی ہے اور ایک اچھے انسان کی حیثیت سے میں اسے بہت پسند کرتا ہوں بس، میں اس کے ساتھ اچھا وقت گزارتا ہوں ہم بہت ہنستے ہیں، کبھی ہم ویڈیو گیم کھیلتے ہیں اور ابھی حال ہی میں ہم ایک ایونٹ پر ساتھ چلے گئے تھے ‘۔انہوں نے اپنے اور حنا کے تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہمارا ڈرامہ بہت کامیاب رہا، ہم ایک اچھے دوست ہیں لوگ تو بولتے رہتے ہیں ، میں ایک فوٹو کل ڈال دوں کسی کے بھی ساتھ تو پرسوں مجھے ایک فون آجائے گا کہ یار کیا ہورہا ہے ؟ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ انہیں یہ کہنے کا موقع مل جائے ‘۔واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر آغا علی اور حنا الطاف کی بڑھتی قربتوں کے چرچے ہورہے تھے۔