لاہور (خصوصی نمائندہ، آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ، بون میرواور دیگر امراض میں مبتلا 10 مریضوں کے علاج معالجے کیلئے 2 کروڑ 10 لاکھ28ہزار روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل پر عام آدمی کا حق ہے ،انسانیت کی خدمت میری ذمہ داری اور فرض بھی ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون ملتا ہے اس کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا۔ہاؤسنگ کالونی ضلع ننکانہ کی رہائشی بشریٰ شہزادی کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 26لاکھ8ہزارروپے کے فنڈزفراہم کئے گئے ہیں۔جگر کی بیماری میں مبتلا بشریٰ شہزادی شیخ زید ہسپتال لاہورمیں زیر علاج ہے ۔برکت ٹاؤن مین جی ٹی روڈ اڈا شبیل لاہور کے رہائشی امجد جاوید کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 21لاکھ60ہزار ،محلہ فرید گنج فیصل آباد کی رہائشی شائستہ کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے 35لاکھ ،بند روڈ نئی سبزی منڈی جھنگ صدرکے رہائشی عثمان کے بون میروٹرانسپلانٹ کیلئے 20لاکھ،نیو سٹی ملتان کے رہائشی حافظ معاذکے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 34لاکھ ،تونسہ کے رہائشی راشد نور کے بچوں عجوہ خان اور احمد کے علاج معالجے کے لئے 24لاکھ،وحدت روڈ لاہور کے رہائشی واصف ریاض کے علاج کے لئے 20لاکھ 60 ہزار،محلہ بنی فارسٹ آفس راولپنڈی کی رہائشی تسلیم علی کے کینسر کے علاج معالجے کے لئے 18 لاکھ،محلہ جاندی حویلی لکھا تحصیل دیپالپور اوکاڑہ کے رہائشی انس کے کینسر کے علاج معالجے کے لئے 11لاکھ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں اغوا کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ،دریں اثنا مظفر گڑھ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ۔