کوئٹہ (این این آئی) مشیر خزانہ بلوچستان کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے استعفٰی دے دیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات اور بعض اراکین کے نامناسب رویئے کی وجہ سے استعفی دیا، کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اپنا استعفٰی گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کو ارسال کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کو استعفے کی تصدیق کر تے ہوئے انہوں نے کہا مجھے عہدہ نہیں عزت عزیز ہے ،واضح رہے مشیر خزانہ کا استعفیٰ ایسے موقع پر آیا جب بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ہے ۔