کراچی (آن لائن)خدمت خلق فاؤنڈیشن نے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں تحقیقات کے دوران پنجاب میں دو جائیدادیں فروخت کردیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے فلاحی ادارے کے کے ایف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ہی کے کے ایف نے پنجاب میں اپنی دوجائیدادیں فروخت کردی ہیں جن کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔یہ جائیدادیں ملتان اور لاہور میں فلاحی مقاصد کیلئے خریدی گئیں تھی۔ ایف آئی اے نے کمشنر ملتان اور کمشنر لاہور سے خط لکھ کر تفصیلات مانگ لی ہیں۔ایف آئی اے نے کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگانے کی سفارش کردی ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کے کے ایف کے اکائونٹس سے پیسے عہدیداران نے رشتے داروں کے اکائونٹس میں منتقل کئے اور منتقل کئے گئے پیسوں کے سیونگ سرٹیفکیٹس بھی بنوائے گئے ۔