پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی 9یونیورسٹیوں نے طلبہ یونینز کی بحالی کی مخالفت کر تے ہوئے سفارشات صوبائی حکومت کوارسال کردی ہیں۔ صوبے کی دیگر یونیورسٹیز اس ضمن میں اپنی سفارشات رواں ہفتے ارسال کرینگی ۔ ذرائع کے مطابق یونین بحالی کی مخالفت کرنے والی یونیورسٹیز مین 3 پبلک سیکٹر اور2نجی سیکٹرکی ہیں۔وائس چانسلرز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ طلبہ یونینز کی بحالی سے یونیورسٹیوں میں مزید مسائل پیدا ہو نگے ۔ یونیورسٹی میں اب بھی بعض طلبہ تنظیموں کے طالب علم مختلف الزامات میں پولیس کو مطلوب ہیں ۔