لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت کی نا اہلی کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احسن عابد کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بنچ نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت مدمقابل امید واروں کو فریق نہیں بنایا، بنچ نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ مخدوم برادارن کیخلاف انتخابی عذرداری دائر نہیں کی، یہ قانونی تقاضہ پورا ہونا چاہئے تھا، مخدوم برادران کیخلاف ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی قباحت نہیں ۔