فیصل آباد (اے پی پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن آج بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومت سمیت خصوصی افراد و بچوں کے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور معذوروں کی بحالی کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی سطح پر خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز کا انعقاد کیاجائیگا۔ مختلف شہروں میں عوامی شعور بیدار کرنے اور کسی بھی جسمانی یا ذہنی معذوری کا شکار افراد کے حقوق سے آگاہی کیلئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی۔