خضدار (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نواب زادہ میر امان اللہ زرکزئی، پوتے نواب زادہ مردان زرکزئی اور محافظوں کے قتل کا مقدمہ 12 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری، ان کے چھوٹے بھائی رکن صوبائی اسمبلی نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سپیشل سیکرٹری آغا شکیل احمد درانی کو بھی نامزد کیا گیا۔