کراچی(شوبز ڈیسک)فلم ’کاف کنگنا‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ایشل فیاض نے خلیل الرحمان قمر سے شادی کی خبروں پر بلآخر وضاحت کردی۔گزشتہ دِنوں سے اداکارہ ایشل فیاض اور معروف ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمان قمر کی شادی سے متعلق خبریں زیرِ گردش تھیں کہ انہوں نے اداکارہ ایشل فیاض سے دوسری شادی کرلی ہے ۔اِسی ضمن میں اداکارہ ایشل فیاض نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے متعلق جو بھی خبریں چل رہی ہیں اُن میں کوئی سچائی نہیں ہے یہ سب جھوٹی ہیں۔‘ایشل فیاض نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’میری کسی کے ساتھ بھی شادی نہیں ہوئی ہے ۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میرا اور خلیل الرحمان قمر کا رشتہ صرف اور صرف ایک اداکارہ اور ڈائریکٹر کاہے ، اِس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’جس کسی نے بھی یہ جھوٹی خبر پھیلائی ہے اُن کو کسی نے بھی یہ حق نہیں دیا ہے کہ وہ تصدیق کیے بغیر ایسے کسی کی بھی ذاتی زندگی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائے ۔‘