لاہور(کلچرل رپورٹر )فلم انڈسٹری کے معروف مصنف ، پروڈیوسرو ہدایتکار ناصر ادیب نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مستقبل میں مولا جٹ جیسی شہرہ آفاق فلم کی طرز پر کہانی لکھوں ، مولا جٹ نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی تھی وہ آج بھی ایک ریکارڈ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسی فلم تخلیق کروں کہ لوگ دوبارہ سینما گھروں تک آنے پرمجبور ہو جائیں ۔اس حوالے سے دوتین پراجیکٹ میرے ذہن میں ہیں جن پر کام غور کر رہا ہوں اورمجھے یقین ہے کہ تکمیل کے بعد یہ پراجیکٹ فلم انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کریں گے ۔