نیویارک (شوبزڈیسک ) امریکی باکس آفس پر دہشت ناک فلم ’’اس‘‘ (us) نے تہلکہ مچادیا، 9 ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن سنبھال لی جبکہ ’’کیپٹن مارول‘‘ دوسرے اور ’’ونڈر پارک‘‘ تیسرے نمبر پر رہیں۔ ؎فلم ’’اس‘‘ کی کہانی ایک سیاہ فام خاندان کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار واقعات کے نرغے میں آجاتا ہے ۔