واشنگٹن(اے ایف پی ،نیٹ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ خشوگی کے قاتلوں نے امریکہ میں پیراملٹری ٹریننگ لی۔رپور کے مطابق 4سعودیوں نے ٹائرون گروپ سے ٹریننگ لی ،تجرجمان محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میڈیا لائسنسنگ سرگرمی پر تبصرہ نہیں کرسکتا،تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قاتلوں نے امریکہ میں پیراملٹری ٹریننگ حاصل کی، سعودی رائل گارڈز کی تربیت کا لائسنس پہلی مرتبہ 2014 ء میں جاری کیا گیا تاہم اس متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا کہ امریکی حکام آپریشن سے آگاہ تھے ۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمال خشوگی کے قتل میں ملوث 4 سعودی شہریوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری پانے والے معاہدے کے تحت قتل سے ایک سال قبل پیرا ملٹری ٹریننگ حاصل کی۔اخبار کے مطابق یہ تربیت ٹائر ون گروپ نے دی، دفاعی نوعیت کی تربیت سعودی رہنماؤں کی حفاظت کیلئے تھی۔