پشاور،بٹ خیلہ ،مردان ،نوشہرہ ،سوات ( خبر نگار ، نمائندگان 92نیوز )پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے ،صوبے کے اضلاع ،مردان،بٹ خیلہ،نوشہرہ ،صوابی،دیر لوئر ،دیر بالا ،سوات ،شانگلہ ،ملاکنڈ،کوہاٹ ،کرک ،لکی مروت ،ڈیرہ اسماعیل خان ،بنوں اور دیگر میں ڈاکٹروں نے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کا بائیکاٹ جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو ایمرجنسی میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، مردان،نوشہرہ،کوہاٹ ،کرک ، بٹ خیلہ میں ڈاکٹر ہیلتھ اتھارٹیز بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے احتجاجی ڈاکٹروں کی رہائی کے حکم پر ڈاکٹروں کی جانب سے ڈیوٹی پرحاضر ہونے کیلئے حلف نامہ جمع نہ کرانے پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا ۔