پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم نے مردافسران یا ملازمین پر خواتین اساتذہ سے رابطوں پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ تعلیم نے سکولوں اور اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ دفتری امور کیلئے خواتین اہلکار یا پھر خواتین ملازمین ہی خواتین اساتذہ سے رابطہ کریں گی۔مرد خواتین اساتذہ کو فون ، واٹس ایپ یا فیس بک پر رابطے نہیں کرسکیں گے ۔مراسلے میں مزید ہدایت کی ہے کہ سرکاری معاملات سوشل میڈیا پر لانے کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی،مشیر تعلیم ضیائاﷲ بنگش کے مطابق خواتین کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں،حکومت خواتین اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے ۔