پشاور (آن لائن) اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے پیش نظر نئے گورنر کے لئے چا رناموں پر غور شروع کردیاہے پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات سے قبل ہی خیبر پختونخوا ، سندھ او ر پنجاب کے گورنرز کی تبدیلی کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیاتھا تحریک انصاف تینوں صوبوں اور مرکز میں ممکنہ طور پر حکومت بنانے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کو بھی تبدیل کریگی۔ اقبال ظفر جھگڑا اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری بھی تھے اور انجینئر شوکت کو ہٹانے کے بعد اقبال ظفر جھگڑا کو گور نر خیبرپختونخوا مقرر کیاگیاتھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو تبدیل کیا جائے گا۔ نئے گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری کے لئے مختلف ناموں پر غور کیاجا رہا ہے صوبائی حکومت وجودمیں آنے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو تبدیل کیا جائے گا۔