پشاور(این این آئی) حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے لیے قائم مشاورتی کمیٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ کی اجتماعی قیادت سے مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے جو باقاعدہ طور پر 26 مارچ سے پشاور میں شروع ہوں گے ، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قبائلی اضلاع کے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کا واحد مقصد ان کے جائز مطالبات کا بر وقت ازالہ کرنااور قبائلی عوام کے مسائل حل کرناہے ۔