پشاور(خبرنگار) خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بہتر طریقے سے اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی،پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی مومنہ باسط نے قرارداد پیش کی جس کے متن کے مطابق وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا موقف بہتر انداز میں بیان کرکے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کیا، دنیا پر واضح کیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے ،پاکستان کے حالات اور دیگر اہم ایشوز پر دنیا کو کھل کر بتایا جس پر ایوان متفقہ طور پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرے تاہم اپوزیشن جماعتوں نے قرارداد کی مخالفت کی جس کے بعد چیئرمین آف دی پینل ظاہر شاہ طور و نے ووٹنگ کرائی جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بلاول آفریدی نے بھی حکومت کی حمایت کی اور کثرت رائے سے قرارداد منظور کرلی گئی ۔