کراچی (سٹاف رپورٹر)چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دہشت گرد اپنی کارروائی کے بعد وہاں اپنی جماعت کا جھنڈا بھی لہرانا چاہتے تھے ،قونصلیٹ جانے والی سڑک پر رکاوٹیں لگادی گئیں،تفصیلات کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مکمل منصوبہ بندی سے آئے تھے ،کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو مشن پربھیجنے سے قبل کالعدم تنظیم بی ایل اے کا جھنڈا بھی پہنایا گیا۔