لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سموں نے ٹوئٹر سے اپنا اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا ہے ۔سکینہ سموں کئی روز سے کورونا میں مبتلا ہیں جس کے ساتھ ساتھ ان کے بارے کئی افواہیں زیر گردش رہیں جب کہ ان کی موت بارے جھوٹی خبربھی پھیلائی گئی یاد رہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل سکینہ سموں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے کوئی بھی خبر انہیں ٹیگ نہ کریں۔