کراچی(سٹاف رپورٹر)ذی الحج 1439ھ کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس12 اگست بروز اتوار کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ ماہرین فلکیات نے چاند اتوار کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے ۔زی الحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوارکی شام محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدرارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار ذی القعد کامہینہ 29ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور 12 اگست اتوار کے روز زی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اوریکم ذی الحج 13اگست بروز پیرجبکہ عید الاضحی 22اگست بروز بدھ 10ذی الحج کو ہو گی۔