لاہور (کلچرل رپورٹر) محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتما م الحمرا آرٹس کونسل میں پنجاب کلچر ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انورتھے ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے پنجاب کے ثقافتی دن کے موقع پر الحمراآنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔معروف فوک گلوکار سائیں ظہور کی پرفارمنس، گدا، لڈی، بھنگڑا، شاہد عباس نے میاں محمد بخش کا کلام پیش کیا۔ پگڑی، لاچہ،کھسہ،شلواز قمیض میں ملبوس اداکار پروگرام کا وقار بنے ۔ڈھول کی تھاپ پروایتی رقص بھنگڑا،ہیر،ماہیے ٹپے ،روایتی کھانے ،پنجاب کے کرافٹس کے سٹالز اور لوک موسیقی میں عوام نے دل چسپی لی۔