کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)گزری پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے والد کی درخواست پر انکی بیٹی کو خودکشی پر مجبور کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ گزری پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید خان نشہ آور چیزیں ماہاکو کھلاتا تھا تاہم بعد میں اسکا رویہ ماہا کے ساتھ انتہائی تضحیک والا ہوگیا تھا جس کا ذکر ماہا نے دیگر دوستوں سے بھی کیا جس پر جنید سخت غصے میں آگیا تھا تاہم پریشانی بتانے پر وقاص حسن رضوی اور ڈینٹسٹ ڈاکٹر عرفان قریشی بھی اسے بلیک میل کرتے تھے ، ماہاکو ڈاکٹر عرفان نے بھی نشہ آور چیزیں کھلا کر مجبوری کا فائدہ اٹھایا ،وہ اسے اپنے گھر لے گیا اور اسے خوب نشہ کرانے کے بعد اسکا فائدہ بھی اٹھا یا جس پر ماہا مزید دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر ماہاکوبلیک میل کرکے زیادتی کانشانہ بنایا ۔ پولیس کے مطابق جنید، وقاص اور عرفان قریشی ڈاکٹر ماہا کو بدنام کرنے کی دھمکی دیتے رہے جس سے تنگ آکر ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامزد ڈاکٹر عرفان قریشی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکے دو دوستوں جنید ، وقاص اور دو دیگر افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔