لاہور (شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ساڑھی کو اپنا پہلا پیار قرار دے دیا۔ انسٹاگرام پر ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ انہیں ساڑھی بہت پسند ہے یہاں تک کہ وہ اسے اپنا پہلا پیار کہہ سکتی ہیں۔حرا مانی ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں مختصر کردار نبھائیں گی جبکہ وہ ڈرامہ سیریل’’مکافات‘‘ اور ’’غلطی‘‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔