اسلام آبا( شوبز ڈیسک) اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ڈرامہ پس آئینہ کل بھی ان کی پہچان ہے ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1990 میں بنایا جانے والا ڈرامہ پس آئینہ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور آج بھی شائقین اس ڈرامے کودیکھنا پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ اداکاری کے شعبہ میں آئیں توانہیں والدین نے بہت سپورٹ کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ راحت کاظمی ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور وہ ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہیں۔