لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ،92نیوز رپورٹ) منشیات کیس میں گرفتارمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اورفیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ اور ان کے خاندان کے مزیداثاثے مل گئے ،اے این ایف کی دستاویزات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، انکے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں کے نام پر14 کمرشل پلاٹس اور50 سے زائد دکانیں ہیں،رانا ثنا اللہ انکے بھائی اور والدہ کے نام پر فیصل آباد میں دو گھر اور دو کمرشل ہالز ہیں۔راناثنااللہ اور انکے خاندان کے بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم بھی موجود ہے ،اے این ایف کے مطابق تمام پراپرٹی منشیات سمگلنگ سے بنائی گئی