لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے 2021ء کو خوش آمدید کرتے ہوئے 2020ء اور کینسر کو الوداع کہہ دیا، ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مْسکرا رہی ہیں، نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اسلام علیکم 2021ئ! الوداع کینسر اور 2020ئ۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’میں اْس رب کی شکرگزار ہوں جس نے مجھے زندگی بخشی، الحمداللہ آج جب سانس لیتی ہوں تو یہ ایک معجزے کی طرح لگتا ہے ، اْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’میری خوبصورت سوشل میڈیا فیملی کا بھی شکریہ جنہوں نے ہر لمحہ مجھے سپورٹ کیا، میں جب بھی اپنی سوشل میڈیا فیملی کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے ، اداکارہ نے مزید کہا انشاء اللہ! یہ سال ہمارے لیے خوشیوں سے بھرپور ہوگا۔