مردان(نمائندہ92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) مردان کے گنجان آباد تجارتی مرکزشہیدانوبازارکی فوڈ سٹریٹ میں بارودی مواد کے دھماکے میں3افراد جاں بحق اورایک پولیس کانسٹیبل سمیت14افراد شدیدزخمی ہوگئے ،متعددزخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔بارودی مواد سا ئیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آوازدوردور تک سنی گئی،دھماکے کے بعد مردان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔گزشتہ شب مردان کے گنجان تجارتی مرکزشہیدانوبازار کی فوڈ سٹریٹ میں بم دھماکہ ہواجسکے نتیجے میں عادل ولدمحمدامین،یاسین ولدروزی خان،محتیار ولدشاہ رسول،روزامین ولدحکیم خان امتیازاکبر،جواد،عبدالودود،واحد ولدسلطان،بلال ولدفقیرمحمد جبکہ تھانہ ہوتی کے ہیڈکانسٹیبل حماد سمیت 14افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ کم سن ایمن اسکا والد اور ایک شہری ثاقب ولدشوکت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ،دھماکہ خیزمواد سائیکل میں نصب کیاگیاتھاجومین روڈ پر برگر فروش کی دکان کے سامنے کھڑی کی گئی تھی ،دھماکے کی آوازدور دور تک سنی گئی ،دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اورسکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا،زخمیوں کوریسکیوٹیموں اورمقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے متعدد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے ۔