کیمبرج(ویب ڈیسک ) ہم نے سپائیڈرمین کے ہیرو کو اپنے ہاتھوں سے جالے کے تار پھینکتے ہوئے دیکھا ہے اور اب عین اسی طرح کا پودا دریافت ہوا ہے جو پاکستان میں بھی پایا جاتا ہے ۔ اس کے خلیات پر سوراخ سے تار کی شکل کا ریشہ خارج ہوتا ہے ۔ یہ ایلپائنی پودا ہے جس کا حیاتیاتی نام Dionysia tapetodes ہے ۔ اس کے خلیات میں باریک سوراخ ہوتے ہیں جس میں سے روئی کے ریشے خارج ہوتے ہیں اور گڑیا کے بال کی طرح اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔