فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)روزنامہ 92نیوز فیصل آباد کے نیوز ایڈیٹر محمد مسعود اختر کی والدہ محترمہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں غلام محمد آباد والے بڑے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کل صبح 8بجے مسجد الجنت مین کوکیانوالی روڈ میں ادا کی جائیگی,احباب سے شرکت کی اپیل ہے ۔