ماسکو( شاہد گھمن سے ) روس میں قفقاز 2020 جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کی افواج نے بھی ان مشقوں میں حصہ لیا،مشقوں میں ایران، پاکستان، چین، روس اور دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی،مشترکہ فوجی مشقوں میں مجموعی طور پر 80 ہزار اہلکار شرکت کرینگے جبکہ250 ٹینکس اور 450جدید اسلحے سے لیس گاڑیاں بھی استعمال کی جائینگی۔روسی حکام کے مطابق ان مشقوں میں روسی میزائل سسٹم اور نیوی یونٹ کی جنگی کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا جا ئیگا ۔